محکمہ ماہی پروری نے ٹیپل شاخ میں غیرقانونی مچھلی کاشکار کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 15جال قبضے میں لے لئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 23:03

کوئٹہ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) محکمہ ماہی پروری حکومت بلوچستان کی ٹیم نے گزشتہ رو ز غیر قانونی مچھلی کے شکار کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نصیر آباد کے علاقے ٹیپل شاخ سے 15 جال قبضے میں لے لیئے اس موقع پر علاقے کے لوکل لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران غیر قانونی شکاری موقع سے فرار ہوگئے ٹیم کے سربراہ سکندر اکرم اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ڈی ایم جمالی نے عوام الناس کو تنبیہ کی کے وہ غیر قانونی مچھلی کے شکار اورممنوعہ جالوں کے استعمال سے گریز گریں کیونکہ اس سے مچھلی کی نسل کشی ہورہی ہے اور ٹھیکیدار جوکہ نیلامی میں حصہ لے کر گورنمنٹ کے واجبات ادا کرکے مچھلی شکار کیلئے منتخب ہوئے ہیں کی بھی حق تلفی ہورہی ہے ۔

دریں اثناء سیکریٹری فشریز ارشاد حسین بگٹی نے عملے اور ڈائریکٹر فشریز سید ظہور شاہ کے کام کی تعریف کی اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :