قصور،بچوں کو جنسی تشدد اور جنسی حراست سے بچائو کے حوالے سے آگاہی مہم

اتوار 22 اپریل 2018 11:40

قصور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) پولیس کا ڈی پی اوزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر بچوں کو جنسی تشدد اور جنسی حراست سے بچائو کے حوالے سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ،ایس ایچ او راجہ جنگ کا مختلف سکولوں کا وزٹ ،زیر تعلیم بچوں کو جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے متعلق بریفنگ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے ضلع قصورمیں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کررکھی ہیں وہ اپنے اپنے علاقوں کے سکول اور کالجزکا وزٹ کریں اساتذہ کو بتائیں کہ جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے والدین اور اساتذہ بچوں کی تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں ،مختلف لوگوں کے بارے میں بچوں کی پسند اورناپسند،دوستوں کے انتخاب اور جاننے والے لوگوں کیساتھ انکے تعلقات پر گہر نظر رکھیںاور زیر تعلیم بچوںکو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے متعلق بتائیں تاکہ بچوں میں اپنی حفاظت آپ کرنے کا جذبہ پیدا ہوسکے کیونکہ بچوں میں آگاہی دینا والدین اور اساتذہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایس ایچ او راجہ جنگ محمد راحیل خاں نے مختلف سکولوں کا وزٹ کیا اساتذہ اور بچوں کیساتھ ملاقات کی اور انھیں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی ،ایس ایچ او راجہ جنگ نے زیر تعلیم بچوںکو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کو متعلق لیکچر دیا ،موبائل فون کے غلط استعمال اور اپنے سے بڑی عمر کے لوگوں کیساتھ دوستی کرنے سے منع کیااور کہا کہ کسی بھی رشتہ داریا دوست کی طرف سے بیڈ ٹچ کی صورت میں گھر والوں کو فوری آگاہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :