بالی وڈ کی نئی فلم ’’دی ایکسیڈینشل پرائم منسٹر‘‘ کی برطانیہ میں شوٹنگ مکمل

اتوار 22 اپریل 2018 11:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) بالی وڈ کی نئی فلم ’’دی ایکسیڈینشل پرائم منسٹر‘‘ کی برطانیہ میں شوٹنگ مکمل ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’دی ایکسیڈینشل پرائم منسٹر‘‘ میں سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کردار ادا کرنے والے اداکار انوپم کھیر نے برطانیہ کے براٹن ہال اسٹیٹ کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ایکسیڈینشل پرائم منسٹر کی عکسبندی کا پہلا شیڈول مکمل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جگہ ان کے زندگی کے سب سے مشکل کردار کو ادا کرنے میں اہم اورمددگار ثابت ہوئی۔مذکورہ فلم کی ہدایات ڈیبیو ہدایتکار وجے گوٹے دے رہے کہ جو کہ 21 دسمبر کو ریلیز ہو گی۔