گندم کی کٹائی شروع ہونے کے باعث ویٹ سٹرا چاپر بلور مشین کی مانگ میں زبردست اضافہ

اتوار 22 اپریل 2018 12:50

فیصل آباد۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) گندم کی کٹائی شروع ہونے کے باعث ویٹ سٹرا چاپر بلور مشین کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو گیاہے جبکہ محکمہ زراعت کی تیار کردہ مذکورہ مشین کو اب فیصل آباد سمیت ڈسکہ ، حافظ آباد، اوکاڑہ ، میاں چنوں ، ملتان اور بعض دیگر شہروں کے لوکل ایگریکلچرل مشینری مینوفیکچررز گروپس نے بھی تیار کرنا شروع کردیا ہے جس کے استعمال سے کاشتکار نہ صرف جانوروں کیلئے بہترین معیار کا بھوسہ حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اپنی زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ بھی یقینی بناسکتے ہیں۔

ایگریکلچرل مشینری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ کمبائن ہارویسٹر کے ذریعے گندم کی برداشت کے بعد کھیت میں ناڑ کو اکٹھا کرنا اور سنبھالنا ایک مشکل عمل تھا اس لئے کاشتکار اگلی فصل کی تیاری کیلئے ناڑ کو آگ لگا دیتے تھے جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا تھا بلکہ زمین کا درجہ حرارت بڑھنے سے نامیاتی مادے ضائع اور زیر زمین مفید حشرات بھی مر جاتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اس مسئلہ کے حل کیلئے محکمہ زراعت کے ایگریکلچرل انجینئرز اور زرعی ماہرین نے ویٹ سٹرا چاپر بلور مشین تیار کی جو ٹریکٹر سے چلتی ہے اور کمبائن ہارویسٹر کے ذریعے گند م کی برداشت کے بعد ناڑ کو اکٹھا کر کے بھوسہ بنانے کے بعد ٹرالی میں منتقل کر دیتی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ اس مشین کے استعمال کے کم خرچ بالا نشیںہونے کے مقولہ کے مصداق انتہائی مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :