سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں رمضان بازار لگانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے

اتوار 22 اپریل 2018 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں رمضان بازار لگانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے 15 مئی سے رمضان کو شروع کرنے کے لئے احکامات جاری کر دیئے،سرگودھا میں شہر کا مرکزی رمضان بازار کمپنی باغ اور نیو سٹیلائٹ ٹاون ،سلانوالی روڈ کے علاوہ بھلوال،کوٹمومن، شاہپور،ساہیوال، سلانوالی میں بھی رمضان بازار لگائے جائیں گے۔

امسال بھی رمضان بازاروں میں اشیائ ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کے علاوہ حکومتی سبسیڈی پر آٹا اور چینی خصوصی پیکج پر مہیا کی جائے گی۔حکومت نے رمضان بازار میں چینی ،آٹا،گھی،چاول،دالیں،بیسن،کھجور، انڈیسبزیوں،پھلوں،اور گوشت کے سٹال لگائے اور وافر مقدار میں اشیاء کی سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :