سعودی شہر سکاکا میں واٹر ٹاور کی تعمیر سے یہ سیاحتی مرکز بن جائیگا، وزیر ماحولیات

اتوار 22 اپریل 2018 13:40

ریاض ۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) سعودی عرب کے وزیر برائے ماحولیات،پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمان الفضلی نے کہا ہے کہ سکاکا شہر میں واٹر ٹاور کی تعمیر سے یہ قابل دید سیاحتی مرکز بن جائیگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ واٹر ٹاور 10ہزار مربع میٹر رقبے میں تعمیر ہوگا جو 72میٹر اونچا ہوگا اور اس میں 900 مکعب میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔انھوں نے کہا کہ اس ٹاور کا 76فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے جب کہ باقی کام فروری 2019 ء (12جمادی الثانی 1440ھ )کو مکمل ہوجائے گا۔ اس کا ٹھیکہ 50ملین ریال میں دیا گیاہے۔