صوبے میں امن و امان اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے حکومتی سطح پر تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل کئے جائیں گے و زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی نواب ارباب ظاہر خان کاسی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان سے ملا قا ت میں با ت چیت

اتوار 22 اپریل 2018 15:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارباب ہاؤس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر نواب ارباب ظاہر خان کاسی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان ، صوبائی جنرل سیکریٹری حاجی نظام الدین کاکڑ ، صوبائی سینئرنائب صدر نوابزادہ عمر فاروق ، سینئر نائب صدر اصغر علی ترین ، صوبائی پریس سیکریٹری محبت کاکا ، ڈاکٹر عنایت اللہ ، جاوید کا کڑ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے میں امن و امان اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے حکومتی سطح پر تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کے مسائل ان کی دہلیزپر حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خاص طور پر شاہراؤں کی تعمیرو مرمت شعبہ تعلیم صحت ، زراعت پر خصوصی توجہ کی حامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی اور صوبائی بجٹ میں تعلیم ، صحت و امن و مان اور سوشل سیکٹر کی ترقی کو اولیت حاصل ہوگی صوبے میں شاہراہوں و ڈیموں کی تعمیرہماری ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اب جو بھی ترقی ہوگی وہ عوام کو زمین پر نظر آئے گی ہم نہ تو جھوٹے دعوے کریں گے اور نہ ہی عوام کو بہکاوے میں رکھاجائے گا صوبے کی ترقی سے ہی عام آدمی کی انفرادی حیثیت میں بہتری آئے گی انہوں نے اے این پی کے رہنماؤں سے بات چیت میں کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ صوبے کے وسیع ترمفاد میں اے این پی نے ان سے جو تعاون کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ہم ان کے مشکور ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے۔