وزیر داخلہ سندھ نے سائٹ ایریا میں مبینہ ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے سائٹ ایریا میں مبینہ ہوائی فائرنگ کے حوالے سوشل میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری اور فوری پولیس اقدامات پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔