ڈاؤ ڈینٹل کالج کی نئی عمارت کا افتتاح (آج) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کریں گے

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام ڈاؤ ڈینٹل کالج کی نئی عمارت کا افتتاح وفاقی وزیرداخلہ اور منصوبہ بندی وترقیات پرفیسر احسن اقبال آج (پیر) 23 اپریل کو دوپہر ساڑھے 12 بجے کریں گے۔اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمدسعید قریشی وفاقی وزیر کو پروجیکٹ سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈاؤ ڈینٹل کا لج کی 8منزلہ نئی عمارت بابائے اردو روڈ پر یونیورسٹی کے ڈی ایم سی کیمپس سے متصل ہے۔ کالج کی نئی عمارت میں منتقلی کے بعد کالج کے داخلوں کی نشستوں میں اضافہ کرکے 75کردی جائیں گی جبکہ 7ویں منزل دانتوں اور منہ کی بیماریوں کے متعلق ایڈوانس ریسرچ کے لیے مخصوص کی گئی ہے ۔ نئی عمارت میں منتقلی کے بعد او پی ڈی سمیت دیگر شعبوں میں مریضوں کو مزیدسہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :