مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منشیات کے خلاف اصلاحی ڈرامہ ’’میٹھا زہر‘‘ (آج) پیش کیا جائے گا

اتوار 22 اپریل 2018 20:00

مری22اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منشیات کے خلاف اصلاحی ڈرامہ ’’میٹھا زہر‘‘ (آج) مورخہ 23اپریل 2018ء بروز پیر4بجے سہ پہر آڈیٹور یم مری آرٹس کونسل جناح روڈ مری میں پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کے پیش کار عمر فاروق جوئیہ ہیں جبکہ ٹی وی اور تھیٹر کے مشہور فنکاراپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے۔ اس ڈرامہ میں ناظرین کیلئے داخلہ فری ہے۔