ظالم بلڈر گل حسن میمن اور ان کے بیٹے کے مظالم سے نجات دلائی جائے، گاگن میگھواڑ

مذکورہ بلڈر اپنا پیٹرول پمپ بنانے کیلئے ہمارے گھروں کو گرانا چاہتا ہے ، ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ،ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کے رہائشی کی پریس کانفرنس کے دوران اعلی حکام سے اپیل

اتوار 22 اپریل 2018 20:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو کے رہائشی گاگن میگھواڑ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور ظالم بلڈر گل حسن میمن اور ان کے بیٹے کے مظالم سے نجات دلائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ بلڈر اپنا پیٹرول پمپ بنانے کیلئے ہمارے گھروں کو گرانا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کے مشہور بلڈر فراز میمن اور اس کے والد غلام حسین میمن نے ہمارا جینا دوبھر کردیا ہے ، یہ ڈیپلو میں برسوں سے آباد میگھواڑ برادری کو زبردستی گھروں سے بیدخل کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے غیرقانونی طورپر زمین کی لیز حاصل کرلی ہے اور اس پر پروجیکٹ بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عنقریب لوگ مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں لیکن بلڈر کے مظالم کی وجہ سے ہم بری طرح پریشان ہیں ، لہٰذا ہمیں اس سے نجات دلائی جائے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ لالو میگھواڑ، سرویو میگھواڑ، کیول میگھوا ڑ اور دیگر بھی موجو دتھے۔

متعلقہ عنوان :