چیف جسٹس نے میرٹ کے برعکس تعینات سرکاری یونیورسٹیوں کے متعدد وائس چانسلرزکواستعفے کی ہدایت کردی‘ئی سرچ کمیٹیاں بناکروائس چانسلرزکی جلد تعیناتیوں کاحکم

وائس چانسلر عظمی قریشی نے مستعفی ہونے سے انکارکردیا‘چیف جسٹس پاکستان نے وی سی لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کومعطل کردیا‘عظمی قریشی کی تعیناتی کی انکوائری کا حکم دے دیا میرٹ کیخلاف وزراکے کہنے پر تعیناتیاں برادشت نہیں‘ نظام تعلیم کابیڑاغرق کردیا،یہ ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی چیف جسٹس آف پاکستان کے کیس کے دوران ریماکس

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے میرٹ کے برعکس تعینات سرکاری یونیورسٹیوں کے متعدد وائس چانسلرزکواستعفے کی ہدایت کردی اورنئی سرچ کمیٹیاں بناکروائس چانسلرزکی جلد تعیناتیوں کاحکم دے دیا‘وائس چانسلر عظمی قریشی نے مستعفی ہونے سے انکارکردیاجس پر چیف جسٹس پاکستان نے وی سی لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کومعطل کردیااورعظمی قریشی کی تعیناتی کی انکوائری کا حکم دے دیا‘اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ میرٹ کیخلاف وزراکے کہنے پر تعیناتیاں برادشت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے یونیوسٹیوں سے میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کے ازخود نوٹس کی سماعت کیچیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت استفسارکیا کہ بتایاجائے سینئرلوگوں کوکیوں نظر اندازکیاگیا ،ہائرایجوکیشن کے وزیرکہاں ہیں فوری پیش ہوں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈھائی سال سے پنجاب یونیورسٹی کے مستقل وی سی کیوں تعینات نہیں ہوئے،بتایاجائے کوتاہی کاذمہ دارکون ہے،سیکرٹری،وزیریاوزیراعلی کس کوذمہ دارٹھہرائیں چیف جسٹس نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سے استفسار کیا کہ مستقل تعیناتی نہ ہونے کامطلب ہے آپ نااہل ہیں ،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں مستقل تعیناتی کیلئے اگست تک وقت درکارہے اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس وقت توموجودہ حکومت نہیں ہو گی،کیااتناطویل وقت اسی لئے مانگاجارہا ہی سیکرٹری ہائرایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ درخواستوں کو پراسس کرنے کیلئے وقت چاہئے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حکومتی دفاع کرنے والااتنامتعصب ڈی ایم جی افسرمیں نے نہیں دیکھا،6ہفتے میں مستقل وی سی تعینات نہ ہواتوذاتی طورآپ ذمہ دارہوں گے عدالت نے لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی،فاطمہ جناح یونیورسٹی ،راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی،فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی کے وی سیزکو مستعفی ہونے کاحکم دے دیاچیف جسٹس نے کہا کہ حکومت 6 ہفتے میں میرٹ پرمستقل وی سیزکی تعیناتیاں یقینی بنائے اورسرچ کمیٹیاں میرٹ پروائس چانسلرکی تقرریاں کریںلاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں میرٹ کے برعکس وی سی کی تعیناتی کیس کی سماعت کے دوران وائس چانسلر عظمی قریشی نے مستعفی ہونے سے انکارکردیاجس پر چیف جسٹس پاکستان نے وی سی لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کومعطل کردیااورعظمی قریشی کی تعیناتی کی انکوائری کا حکم دے دیا چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں میرٹ کے برعکس وی سی کی تعیناتی کیس کی سماعت کی، وی سی ڈاکٹر عظمی قریشی عدالت میں پیش ہوئیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں میرٹ کے برعکس وی سی کی تعیناتی کامعاملہ سینئرزکوکیسے نظراندازکیاگیا ۔ہمیں علم ہے کہ احسن اقبال کاتعیناتی میں کیاکردار ہے وی سی لاہور کالج یونیورسٹی عظمی قریشی نے کہا کہ احسن اقبال میرے والد کے شاگردہیں،حلفا کہتی ہوں احسن اقبال کاتعیناتی میں کردارنہیںچیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نظام تعلیم کابیڑاغرق کردیا،یہ ہے پنجاب حکومت کی کارکردگی ۔وزیر ہائیرایجوکیشن نے کہا کہ عظمی قریشی کی تعیناتی میرے دورمیں نہیں ہوئی،ایڈووکیٹ جنرل نے بتایاکہ رزاق داود، عمرسیف،ظفراقبال قریشی پرمشتمل سرچ کمیٹی تشکیل دیدی گئی چیف جسٹس نے کہا کہ سرچ کمیٹی سے مطمئن ہیں،یہ متوازن کمیٹی ہے۔