ملتان، شجاع آباد میں غیرت کے نام زمیندار کا نوجوان پر سر عام تشدد

لڑکے کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں، متاثرہ نوجوان کو تشویشناک ھالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ملتان میں تحصیل شجاع آباد کے نواحی علاقہ رسول پور میں غیرت کے نام پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں کا علاقے کے رہائشی نوجوان پر لاٹھیوں سے بیہمانہ تشدد لڑکے کی دونوں ٹانگیں توڑ کر سڑک پر پھینک دیا۔مقامی زمیندار اور اس کے بیٹوں نے ا للہ دتہ کو غیرت کے نام پر نوجوان کو اپنے ڈیرے پر بھینسوں کے طبیلے میں اس کے پا?ں رسیوں سے باندھ کر سر عام لاٹھیوں سے تشدد کیا۔

(جاری ہے)

زمیندارکے تشدد سے نوجوان کو بے ہوش ہو جانے پر گندا پانی پلا کر ہوش میں لاکر دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔اللہ دتہ پر شدید تشدد کر کے اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دی گئیں۔ نوجوان پر تشدد کے دوران اہل علاقہ زمیندار کے خوف سے اس کو چھڑوانے کی ہمت کسی نے نہ کی۔ اللہ دتہ کو غفار اس کے بیٹے فرید اور حامد نے تشدد کر کے اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹنے اور بے ہوش ہونے کے بعد سٹرک پر پھینک دیا۔ اہل علاقہ نے متاثرہ نوجوان اللہ دتہ کو لودھراں کے نجی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :