Live Updates

پی ٹی آئی لاہور جلسہ ملکی تاریخ کے سابقہ تما م ریکارڈ چکنا چور کردے گا ،چوہدری عظیم نوری گھمن

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سیالکوٹ و سابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ لاہور جلسہ ملکی تاریخ کے سابقہ تما م ریکارڈ چکنا چور کردے گا پی ٹی آئی کا یہ جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا ’’دونہیں ایک پاکستان سب کا نیا پاکستان ‘‘کے حامی عوام 29اپریل کو مینار پاکستان پہنچ کر نئے پاکستان کے ویژن کو تقویت دیں گے ، پی ٹی آئی کامینار پاکستان پر ایسا تاریخی عوامی اجتماع ہوگا جو ملکی سیاست کو نیا رخ دے گا شہریوں سے گفتگو میں انہوںنے کہا تحصیل سمبڑیال کے عوام اورتحریک انصاف کے کارکنان بڑی شدت سی29اپریل کے دن کا انتظار کررہے ہیں سمبڑیال سے ہمیشہ کی طرح میں اپنی قیادت میں ایک بڑا عوامی قافلہ لے کر مینار پاکستان جلسہ میں شریک ہوں گا، موجودہ سیاسی تناظر میں عمران خان عوام کے مقبول ترین لیڈر بن کر ابھرے ہیں جو پاکستانی قوم کو باوقار بنانے اورپاکستان میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی جدوجہد کررہے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات