بونیر،فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے 29اپریل کو اسلام آباد میں پارلیمینٹ کے سامنے احتجاج کرنیکا اعلان کردیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) فارماسسٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ،29اپریل کو پارلیمینٹ کے سامنے احتجاج میں بھرپورشرکت کرنیکا اعلان کردیا ،تحفظات دور کی جائے ،ڈسٹریبیوشن پرائیویٹ کلینک اور سرکاری سطح پر فارماسسٹس کی تعیناتی یقینی بنانے ،موجودہ کریک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کی جانب سے فارماسسٹس کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ کے خلاف سخت افسوس کا اظہار کیاگیا ،اجلاس میں اتفاق رائے سے قراردادیں منظور کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بھرکے فارماسسٹس کے عہدیداروں کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر عبدا للطیف طلب فارماسسٹ سیکرٹریٹ ڈگرمیں منعقدہوا جس میں ڈاکٹر عمر خطاب ،ڈاکٹر نورصمدخان ،ڈاکٹر مشتاق احمد ،ڈاکٹر سمیع الحق ،ڈاکٹر عصرخان ،ڈاکٹر سید جمال الدین ،ڈاکٹرخالد اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجلاس میں فارماسسٹوں کی موجودہ صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور اس بات پر رنج و غم کا اظہارکیاگیاکہ موجودہ کریک ڈاؤن فارمیسی ڈاکٹروں کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ رکھا گیااور ہمیں اپنے ڈیوٹیوں سے منع کرنے کی کوشش کی گئی اجلاس میں کہاگیاکہ ہم (فارماسسٹس) نے ملک کے اعلیٰ اداروں سے پانچ سالہ ڈگری پروگرام حاصل کیاہے اور یہاں تک کے فارماسسٹ کے بغیر کوئی بھی ڈاکٹر نسخہ تجویز نہیں کرسکتااس موقع پر اتفاق رائے سے منظور کئے گئے قراردادوں میں مطالبہ کیاگیاکہ سرکاری ہسپتالوں میں پچاس بستر پر ایک فارماسسٹ کی تعیناتی کی جائے ،مرکزی و صوبائی حکومت کی جانب سے ڈرگ ایکٹ کے منظور کردہ ترامیم پر عملدرآمد کرنے ،تمام تحفظات دور کرنے اور دیگر مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیاگیا اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 29اپریل کو ملک بھرکے سطح پر اسلام آباد میں پارلیمینٹ کے سامنے ہونے والے احتجاج میں بونیرکے تمام 70سے زائد فارماسسٹس بھرپور شرکت کریں گے ۔