سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کے اہم اجلاس (کل) طلب

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیلئے جاری 4صدارتی آرڈیننس پر بحث ہو گی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی میں پری بجٹ بریفنگ ،پی ایس ڈی پی2018-19اور مالی سال 2017-18 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر صوبہ وار تفصیلی بریفنگ دی جائے گی

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کے اہم اجلاس (کل)منگل کو طلب کر لئے گئے ہیں، قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیلئے جاری 4صدارتی آرڈیننس پر بحث ہو گی جبکہ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی میں پری بجٹ بریفنگ ،پی ایس ڈی پی2018-19اور مالی سال 2017-18 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

سینیٹ سیکر ٹریٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا پہلا اجلاس (کل)منگل کو نومنتخب چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہا?س میں ہو گا ،اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیلئے جاری 4صدارتی آرڈیننس پر بحث ہو گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تقری و منصوبہ بندی کا پہلا اجلاس (کل)منگل کو دن ساڑھے 11بجے نو منتخب چیئرمین سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کی زیر صدارت ہو گا جس میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کمیٹی کو پری بجٹ بریفنگ دیں گئے، جبکہ کمیٹی کو مالی سال 2017-18 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر صوبہ وار عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کمیٹی کو 27اپریل کو پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں شامل سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔