اگر ملک نواز کے بیٹے اویس نواز کو کریش پلانٹ کی تنصیب کے لیے دی گئی زمین کی لیز منسوخ نہ کی گئی تو میں حکومت کو ٹھوکر مار دوں گا‘ملک یوسف

پیر اپریل 15:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) لیگی رہنما ملک یوسف نے انتہائی جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارا معاملہ کریش پلانٹ کی تنصیب کا ہے جو دھنواں جیسے خوبصورت علاقے میں لگا کر لوگوں کو ’’دھول مٹی‘‘کھلا کر بیمار کرنے اور اپنی جیبیں بھرنے کا منصوبہ ہے جسے کسی صورت پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملک یوسف نے اعلان کیا کہ اگر ملک نواز کے بیٹے اویس نواز کو کریش پلانٹ کی تنصیب کے لیے دی گئی زمین کی لیز منسوخ نہ کی گئی تو میں حکومت کو ٹھوکر مار دوں گا مگر اہل دھنواں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں۔

حلقہ ون کوٹلی سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر یوسف ملک ایڈووکیٹ نے 1996کے انتخابات کے روز قتل ہونے والے مسلم کانفرنسی رہنما ملک عبدالحمید کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ملک حمید کے قاتل آزاد پھر رہے ہیں اور بے گناہ سزائیں بھگت رہے ہیں ۔ماضی کی طرح ملک نواز کے حواری آج بھی بے گناہوں کو سزا وار اور گناہ گاروں کو پروٹوکول دلوانے کی روش پر گامزن ہیں مگر اب حالات بدل چکے ہیں دور بدل چکے ہیں اب اُن کے ہتھکنڈے کسی صورت کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :