کہ ساڑھے چار سال میں تین وزراء نے کتنی بھرتیاں کیں: پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے وزراء کی تفصیلات طلب کر لیں

پیر 23 اپریل 2018 15:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے وزراء کی تفصیلات طلب کر لی ہیں کہ ساڑھے چار سال میں تین وزراء نے کتنی بھرتیاں کی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وزیر اعلی پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے تین وزراء کی ساڑھے چار سال کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

جماعت اسلامی کے پاس اس وقت خزانہ ، بلدیات اور مذہبی امور کی وزارتیں ہیں ۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بیان دیا تھا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان حالات ناخوشگوار ہو چکے ہیں اور الزامات کا سلسلہ دونوں طرف سے جاری ہے ۔ ۔