پنجاب بھرمیں915ٹریفک حادثات میں4 افراد جاںبحق1077زخمی

پیر اپریل 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی915مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں659افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں414افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات4افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 461ڈرائیوز،16کم عمرڈرائیورز472مسافراور144پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ213ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت245متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد91حادثات میں114متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 69حادثات میں76متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1077متاثرین میں838مرد اور239خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں190فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور594افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ293زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں716موٹر سائیکلز،139آٹو رکشے،81موٹر کاریں،15مسافربسیں،41وین،40ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔