حکومت نے گندم کی خریداری سمیت بار دانہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی ہے،ویٹ کمشنر امتیاز علی

پیر 23 اپریل 2018 17:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ملک بھر میں گندم کی کٹائی کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے، حکومت نے گندم کی خریداری سمیت بار دانہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی ہے، حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل متاثر نہیں ہو گی، مقررہ ہدف حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ میں ویٹ کمشنر امتیاز علی گوینک نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ رواں سیزن کے دوران گندم کی بھرپور پیداوار صوبہ سندھ، پنجاب، کے پی کے اور ملک کے دیگر حصوں میں گندم کی کٹائی تقریباً مکمل ہونے کے قریب ہے۔

حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی کٹائی میں تھوڑی تاخیر ہوئی تاہم بارشوں سے گندم کی فصل متاثر نہیں ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں، محکموں اور پاسکو سمیت دیگر شراکت داروں کے تعاون سے گندم کی خریداری اور باردانہ کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کی سہولت اور خریداری کے عمل کو مؤثر بنانے کیلئے متعلقہ شراکت داروں سے مل کر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سیزن کے دوران گندم کی پیداوار کا ہدف 26 لاکھ ٹن حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

متعلقہ عنوان :