سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی پولیس بدسلوکی پرمعافی کی درخواست مسترد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 23 اپریل 2018 17:25

سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی پولیس بدسلوکی پرمعافی کی درخواست مسترد
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اپریل 2018ء) : سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے پولیس کی معافی کی درخواست مسترد کردی۔انہوں نے عدالت میں مئوقف پیش کیا کہ عدالت اس معاملے میں قانون کے مطابق کاروائی کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کی نے معافی کی درخواست پیش کی۔

افتخار چوہدری نے پولیس کی معافی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس(ر) افتخار چوہدری نے کہا کہ عدالت اس معاملے میں قانون کے مطابق کاروائی کرے۔انہوں نے کہاکہ یہ میراذاتی نہیں بلکہ ایک ادارے کی توہین کا معاملہ ہے۔سابق چیف جسٹس نے پولیس کی معافی کی درخواست پرعدالت کے سوال پراپنامئوقف پیش کردیا ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران پوچھا کہ افتخار چوہدری کے بال کس نے پکڑے تھے؟ جس پرسابق آئی جی افتخاراحمد نے کہا کہ بال پکڑنے والی تصویر میں 14 افراد ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کو تسلی سے سن کرفیصلہ کریں گے۔سپریم کورٹ میں افتخارچوہدری بدسلوکی کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔