ساہیوال، ٹریفک حادثات کے دوران طالب علم سمیت چار افراد جاں بحق، 14شدید زخمی ہو گئے، 9کی حالت نازک

پیر 23 اپریل 2018 17:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک حادثات کے دوران طالب علم سمیت چار افراد جاں بحق اور 14شدید زخمی ہو گئے 9کی حالت نازک ہے نور شاہ ساہیوال روڈ پر چکی مظفر شاہ کے قریب مو ٹر سائیکل کی ٹکر میں ایک عورت سکینہ جاں بحق اور اقبال احمد 40سالہ ،وارف والا کی 55سالہ کشور بی بی اور چک 70/4Rکے 28سالہ افتخار احمد شدید زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

قادر آباد ملگدہ چوک روڈ پر بگڑی پل کے قریب دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر میں ایک طالب علم مراد رفیق 17سالہ جاں بحق ۔چک 13ایس پی کا محمد شریف 26سالہ اور انوار حسن 12سالہ شدید زخمی ہو گئے ۔قطب شہانہ ساہیوال روڈ پر قطب شہانہ راوی پل کے قریب ایک موٹر سائیکل رکشہ الٹ کر کھائی میں جا گرے جس سے 55سالہ مر یم جاں بحق گڑھ فتح شاہ کا 35سالہ ندیم،دس سالہ احمد علی،چک 74/5Lکی 53سالہ زرینہ شدید زخمی ہو گئے جن میں ندیم اور زرینہ کی حالت انزک ہے ۔ساہیوال ملتان روڈ پر اقبال نگر کے قریب کار الٹنے سے ایک بچہ 12سالہ دیدار شاہ جاں بحق کسو وال 25سالہ محسن ،جھنگ کا 40سالہ کاشف پر ویز اور 40سالہ صابر شدید زخمی ہو گئے جن مین تین کی حالت نازک ہے۔