ملک کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کی وفد کا یوتھ موبلائزیشن کیمپین کے تحت جامعہ بلوچستان کا دورہ

پیر 23 اپریل 2018 17:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) ملک کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کی ایک بڑی وفد نے یوتھ موبلائزیشن کیمپین کے تحت جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ جس میں اسلام آباد، لاہور اور صوبائی جامعات اور کالجز کے سینئر اساتذہ اور نمائندگان بھی شامل تھے۔

وفد کو جامعہ بلوچستان کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مستقبل کے تعلیمی پروگرامز اور ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف تعلیمی معاملات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا سب سے قدیم درسگاہ ہے۔ جو 1970سے صوبے کے اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشاں ہے۔ جس کی اساتذہ کی اکثریت بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی اداروں سے ڈاکٹریٹ اور ایم فل کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں ہزاروں طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کی جاتی ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی سب کیمپسز قائم کئے گئے ہیں اور جامعہ کے ملکی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار ہیں۔ وائس چانسلر نے تمام طلباء و طالبات کو جامعہ بلوچستان کے دورے پر خوش آمد کہتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کا باعث ہے کہ ملک بھر کے طلبہ ایک ساتھ جامعہ بلوچستان میں اکھٹے ہوئے ہیں جو ملکی یکجہتی کو واضع کرتی ہے اور ہمیں ایک دوسرے کے زبانوں، ثقافت کو جاننے اور بھائی چارگی کوفروغ دیتی ہے کیونکہ کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی ان کو نوجوان نسل سے وابسطہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ موبلائزیشن کیمپین کی شروعات جامعہ بلوچستان نے 2015میں کی تھی جو آج پورے ملک میں پروان چڑھ رہی ہے۔ طلبہ مختلف صوبوں اور تعلیمی اداروں کے دورے کررہے ہیں ۔ ایک دوسرے کے زبان، ثقافت، روایات کو جاننے اور محبت اور یکجہتی کو فروغ دے رہے ہیں جو انتہائی خوش آئند اقدام ہے اور اسی طرح یہ سلسلہ جاری رہنا چائیے۔ طلبہ وفد نے جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

مین لائبریری و باٹنیکل گارڈن، ملٹی پرپرس ہال کا بھی جائزہ لیا۔ وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ کے تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا۔ بعد ازاں پاکستان نیوی کے ریئر ایڈ میرل نوید احمد رضوی نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاویداقبال سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جامعہ بلوچستان کے تعلیمی سرگرمیوں، مستقبل کے پروگرامز سمیت مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایک دوسرے کے تعاون اشتراک عمل کو فروغ دینے سمیت مختلف معاملات زیر غور لائے گئے اور مستقبل میں مختلف تعلیمی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر پروان چڑھانے کے لئے غور کیا گیا۔

جامعہ کے وائس چانسلرنے نیوی کے وفد کو تحائف اور شیلڈ پیش کئے۔