شب برات کے موقع پر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرینگے ، جان محمد بلوچ

پیر 23 اپریل 2018 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر میں شب برات کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، قبرستانوں اور اطراف کی شاہراہوں پربلدیاتی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر رہے ہیں ، بلدیہ ملیرکے قبرستانوں میںبلدیہ ملیر انتظامیہ کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جس پرپوری رات بلدیاتی ملازمین زائرین کیلئے روشنی کے انتظامات و دیگر سہولیات کے حوالے سے موجود رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت ،میونسپل کمشنر عمران اسلم کے ہمراہ شیر پائو، دلبود اور کالونی گیٹ قبرستان میں شب برات کے موقع پر لائٹنگ ، صفائی ستھرائی ،جھاڑیوں کی کٹائی اور پانی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یو سی چیئرمین مولانا زرین، یوسی وائس چیئرمین معراج محمد خان، سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ڈائریکٹر سولیڈ ویسٹ واثق ظفر، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین بلدیہ ملیر کو محکمہ ایم اینڈ ای ، پارک اور سولیڈ ویسٹ کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ ملیر کے تمام قبرستانوں میں صفائی ، لائٹنگ اور پانی کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، جھاڑیوں کی کٹائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ملیر کے تمام قبرستانوں میں صفائی، لائٹنگ اور پانی کے انتظامات کو محکمہ جاتی افسران یقینی بنائیں، قبرستانوں میں آنے والے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے یوسیز کے منتخب نمائندیوںکے ساتھ مسلسل کوا ٓرڈنیشن جاری رکھا جائے، استقبالیہ کیمپوں پرپینے کے صاف ٹھنڈے پانی کی فراہمی اوربلخصوص جنریٹر کا انتظام کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :