خود مختار ، خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے جس کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں‘زمر د یاسمین

حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، صوبے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیاں کو فروغ ملا ہے ‘رکن اسمبلی

پیر 23 اپریل 2018 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ خود مختار اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے اوراس مشن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں ،حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور صوبے میں اقتصادی و تجارتی سرگرمیاں کو فروغ ملا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے حکومت کے اٹھائے گئے موثر اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں ۔ورثے میں ملنے والی بیمار معیشت کی بحالی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی موثر ترقیاتی حکمت عملی کے باعث معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملاہے اور سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کاعظیم الشان منصوبہ ہے اورسی پیک کے تحت پاکستان بھر میںبہت سے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دنیا پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل پر حیران ہے۔چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہواہے۔ سی پیک نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں اورہم سی پیک کے عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج پر چین کے صدر، وزیراعظم اور چینی عوام کے شکرگزار ہیں۔