خیبرپختونخواڈینٹل ایسوسی ایشن کا نجی کلینکس کے خلاف کارروائی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا اعلان

پیر 23 اپریل 2018 20:50

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) خیبرپختونخواڈینٹل ایسوسی ایشن نے نجی کلینکس کے خلاف کارروائی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا صوبہ بھر میں مکمل طور شٹرڈاؤن اور احتجاجی مظاہرے کریں گے اگر حکومت ہمارے لئے قانون سازی نہیں کرسکتی تو اس میں ہمارا کیا قصور، چیف جسٹس اس مسئلے پر بھی توجہ دے کر صوبائی حکومت کو ہمارے لئے قانون سازی کرنے کا پابند کیاجائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار کے پی کے ڈینٹل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں حسین عاجز، عبدالغیاث، عتیق الرحمان، عمران فضل، انور شہزاد اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن تحصیل نوشہرہ کے صدر سہیل انجم نے نوشہرہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پرائیویٹ کلینکس چلانے کیلئے پیرامیڈیکس سے 90 دن کا مہلت مانگا تھا وہ 90 دن بھی گزر گئے لیکن نہ تو سٹینڈنگ کمیٹی کو رپورٹ پیش کی گئی نہ قانون سازی کی گئی اور نہ صوبائی حکومت ہمارے لئے سروس سٹرکچر بنانے میں دلچسی رکھتی ہے صوبائی حکومت نے ہمیں گزشتہ ایک سال سے قانون سازی ، سروس سٹرکچر کے نام پر بے وقوف بنارہی ہے اور حکومت کے خاتمے کے دن قریب اب حکومت پیچھے ہٹ گئی ہے اس لئے اگرہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو غیرمعینہ مدت کیلئے ہم نے آج سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :