ڈائریکٹر انٹرنیشنل لائنز کلب لائن میاں محمد ادریس کا راجپوتانہ اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دو رہ

پیر 23 اپریل 2018 20:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ڈائریکٹر انٹرنیشنل لائنز کلب لائن میاں محمد ادریس نے گزشتہ روز راجپوتانہ اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دو رہ کیا ،راجپوتانہ اسپتال کی ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کے چیئر مین فہد حسین شیخ ، اظہر چوہدری ، ملٹی پل چیئر پرسن لائنز کلب پاکستان انجم راشد ، ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب نارتھ پنجاب و دیگر ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

لائن میاں محمد ادریس نے کہا کہ راجپوتانہ اسپتال انسانیت کی خدمت کی زندہ مثال ہے ۔ قبل ازیں لائن میاں محمد ادریس نے حیدرآباد راجپوتانہ لائنز کلب کے دفتر کا افتتاح کیا ، لائن سید یاور علی شاہ صدر نے حیدرآباد راجپوتانہ لائنز کلب کی طرف سے طبی کیمپوں کے انعقاد میں تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر لائنز ضیا ء الدین قریشی ، محمد عارف ، محمد عدنان خان ، محمد وسیم جی ، یوسف میمن ، ضیا مسرور جعفری ، عبد الستار خان ، سید محمود اقبال جعفری ، سید مظفر علی شاہ ، صبیح شیخ ، محمد حسین غو ری و دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :