شہبازشریف کا 2روزہ دورہ کراچی اور ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کا تسلسل کے ساتھ ذکر شہبازشریف جیسا وزیراعلی ہمیں بھی چاہیے

پیر اپریل 22:33

شہبازشریف کا 2روزہ دورہ کراچی اور ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کا تسلسل کے ساتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی2روزہ دورہ کراچی کے دوران تسلسل کے ساتھ’’ پنجاب سپیڈ‘‘ کاذکر ہوتا رہا--ایم کیو ایم پاکستان ،،پاکستان مسلم لیگ( ن) ،مسلم لیگ(ق) چھوڑ کر مسلم لیگ( ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنمائوں ،بزنس مینوں سمیت دیگر شخصیات نے محمد شہبازشریف کے ترقیاتی ویژن اور غیر معمولی محنت کو سراہا اوران ملاقاتوں میں اس بات کا برملا اعتراف کیا گیا کہ محمد شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کی جو بے لوث خدمت کی ہے وہ مثالی ہی-ان ملاقاتوں کے دوران اس بات پر زور دیا گیاکہ لاہور سمیت پنجاب میں ہونے وا لی تیز رفتار ترقی محمد شہبازشریف کی انتھک محنت اور غیرمعمولی ویژن کی مرہون منت ہے -ان ملاقاتوں کے دوران کہاگیا کہ محمدشہبازشریف کی ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کو ’’پاکستان سپیڈ‘‘ بننا چاہیے اور کراچی سمیت سندھ کے عوام کو بھی’’ اس سپیڈ‘‘ سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے -مزید کہاگیا کہ سندھ کو بھی ترقی اور خوشحالی کی ڈور میں آگے لے کر جانا ہے تو شہبازشریف جیسا وزیراعلی یہاں بھی ہونا چاہیی- یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہبازشریف کے دورہ کراچی کے دوران’’ پنجاب سپیڈ‘‘ کی مسلسل گونج سنائی دیتی رہی -محمد شہبازشریف نے کراچی میں آج بھی ا نتہائی مصروف دن گزار ا -