اسلام آباد ہائی کورٹ نے فنانس ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواست پر ایف بی آر کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا‘ جواب طلب

پیر 23 اپریل 2018 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فنانس ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواست پر ایف بی آر کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔پیر کو کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکی جانب سے محسن کمال ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی کی جانب سے متفرق درخواست خارج کر دی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی نے جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی۔درخواست گزاروں میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی، اے این پی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے 32 سینیٹرز شامل ہیں۔