جرمن فوج کے لیے 25ملین ڈالر کے جدید ہتھیار خریدنے کا فیصلہ

جرمن وزارت خزانہ رواں ماہ اگلے برس کے لیے بجٹ کا مسودہ تیار،پارلیمنٹ جولائی میں منظور کرے گی

منگل 24 اپریل 2018 12:24

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) جرمن فوج کی عسکری صلاحیت کے ناکافی ہونے کی رپورٹیں سامنے آنے کے بعد برلن حکومت نے فوج کے لیے مزید ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی جرمن وزارت دفاع نے اٹھارہ جدید ہتھیاروں کی فہرست تیار کی ہے جن کی مجموعی مالیت پچیس ملین ڈالر بنتی ہے۔ جرمن حکومت نے گزشتہ برس سن 2021 تک ملکی دفاعی بجٹ سینتیس بلین یورو سے بڑھا کر 42.2 بلین یورو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جرمن وزارت خزانہ رواں ماہ اگلے برس کے لیے بجٹ کا مسودہ تیار کرے گی، جسے وفاقی پارلیمان جولائی میں منظور کرے گی۔

متعلقہ عنوان :