چین کے میوزک سینٹر میں آتشزدگی سے 18افرادہلاک،پانچ زخمی

آگ تین منزلہ عمارت میں لگی،جوہات کا تعین کیا جارہا ہے،پولیس حکام کی گفتگو

منگل 24 اپریل 2018 12:24

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں میوزک سینٹر میں آگ لگنے کے باعث 18 افراد ہلاک جبکہ پانچ جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق فائر اور ریسکیو کے عملے کو امدادی کارروائیوں کے لیے بھیج دیا گیا۔ آگ تین منزلہ عمارت میں مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے لگی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :