پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد کا اعلان

منگل اپریل 12:03

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اپریل 2018ء) پاکستان سپر لیگ ((پی ایس ایل)) کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہر دلعزیز کپتان ڈیرن سیمی جلد ہی پاکستان آنے والے ہیں۔۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ”ڈیرن سیمی جلد پاکستان آرہے ہیں، جہاں وہ سالانہ زلمی ایکسی لینس ایوارڈزتقریب میں شرکت کریں گے،فرنچائز کرکٹ میں بہت کم کپتان ہیں جنہیں ڈیرن سیمی جتنا پیار اور محبت ملتی ہے“۔

(جاری ہے)

اپنے ایک اور ٹویٹ میں جاوید آفریدی نے مزید لکھاکہ ” اپنے دور میں دنیائے کرکٹ کو شاندار پرفارمنس کے ذریعے محظوظ کرنے والے سر ویوین رچرز،برائن لارا ، ناصر حسین ، چیف تھامسن اور گراہم گوچ بھی زلمی ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے“۔
یاد رہے کہ سالانہ زلمی ایکسیلینس ایوارڈز کی تقریب اسلام آباد میں 30 اپریل کو منعقد کی جائے گی۔