چارسدہ ہیلتھ ہائی جین کے بارے میں آگاہی پیداکرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

منگل 24 اپریل 2018 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چارسدہ سمیع الله خان کی ہدایت پر ضلع بھر کے گرلز سکولوں اور کالجز میں ہیلتھ ہائی جین کے حوالے سے شعور وآگہی پیدا کرنے کے سلسلے میں ہیلتھ ہائی جین سیشن ڈسپلن کمیٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول عمرزئی فارگرلز میں منعقد ہوئی جس میں سکول کی وائس پرنسپل عصمت آراء ‘ٹیچرز سمیت طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صحت وصفائی کی آفادیت کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے محکمہ بہبود آبادی کی تحصیل آفیسر سدرہ نثار‘ ڈاکٹر نیلوفر‘ وائس پرنسپل عصمت آراء اور دیگر نے کہاکہ انسانی زندگی میں صفائی کی اہمیت انتہائی واضح ہے اور انسان اور صفائی ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں۔

متعلقہ عنوان :