گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کا مقصدعوامی اراضی کو تحفظ دینا ہے‘اورنگزیب ایڈووکیٹ

منگل 24 اپریل 2018 13:01

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) لینڈ ریفارمز کمیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین، کمیٹی کے چیئرمین و وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ کی قیادت میں چلاس پہنچ گئے۔ان کے ہمراہ وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال،وزیر سیاحت فداء خان،وزیر ایکسائز حیدر خان اور وزیر جنگلات عمران وکیل کے علاوہ سیکرٹری قانون رحیم گل بھی شریک تھے۔

چلاس سرکٹ ہائوس میں لینڈ ریفارمز کی پارلیمانی کمیٹی نے دیامر کے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے بعد عمائدین سے مشاورت او ر لینڈ ریفارمز کیلئے تجاویز لی گئیں۔چلاس میں تانگیر،تھک،داریل،بٹوگاہ،گوہرآباد اورتھورکے مشترکہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز لانے کا بنیادی مقصدعوامی ملکیتی اراضیات کو قانونی تحفظ دینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیامر سمیت گلگت بلتستان کے بعض اضلاع کی زمینیں غیر بندوبستی ہیں جن کو بندوبستی بنانے کیلئے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی حکومت لینڈریفارمز کے ذریعے عوامی ملکیتی اراضیات کو قانونی شکل دے رہی ہے اور عوام کے حقوق کا تحفظ بذریعہ قانون سازی کررہی ہے۔اس سلسلے میں حکومت سب سے پہلے اراضیات کے اصل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی غرض سے تمام اضلاع کے عوام کے پاس جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفارمز کمیٹی بلتستان کے بعد دیامر آئی ہے اور یہاں کے لوگوں سے مشاورت کے بعد لینڈ ریفارمز کے حوالے سے مزید کام شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :