پتوکی کے نواحی گائوں بھونیکی مو ڑ میں سابق شوہر نے طلاق کے بعد اپنی سابقہ بیوی کے گھر داخل ہو کر زبردستی اس کی عزت لو ٹ لی

تھانہ صدر پولیس پتوکی نے مقصود بی بی کی تحریری درخواست پر سابقہ شوہر محمد رمضان اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

منگل 24 اپریل 2018 15:20

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پتوکی کے نواحی گائوں بھونیکی مو ڑ میں سابق شوہر نے طلاق کے بعد اپنی سابقہ بیوی کے گھر داخل ہو کر زبردستی اس کی عزت لو ٹ لی ۔ مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق محمد رمضان کی شادی مقصود بی بی کے ساتھ ہو ئی اور اس کے بطن سے ایک بچی پیدا ہو ئی اس دوران دونوں میاں بیوی کے دوران تنازعہ پیدا ہو گیا مقصود بی بی کے شوہر محمد رمضان نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ۔

(جاری ہے)

گذشتہ رو ز محمد رمضان بھونیکی موڑ میں رہا ئش پذیراپنی سابقہ بیوی کے گھر آیا جبکہ اس کی بیٹی گلی میں کھیل رہی تھی ۔ سابقہ شوہر اور اس کے دو نامعلوم سا تھیوں نے مقصود بی بی یرغمال بنا لیا اور اس کا سابقہ شوہر اپنی سابقہ بیوی کو لیکر ایک کمرے میں چلا گیا اس کے دو ساتھی پہرا دیتے رہے سابقہ شوہرمحمد رمضان نے زبردستی اپنی سابقہ بیوی کی عزت لو ٹ لی ۔ کپڑے پھا ڑ دیئے اور برہنہ کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ تھانہ صدر پولیس پتوکی نے مقصود بی بی کی تحریری درخواست پر سابقہ شوہر محمد رمضان اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ تاہم پولیس ابھی تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ۔