پاکستانی فلم ’’عشق خدا‘‘ میں کام کرنے والی مراکشی اداکارہ اورگلوکارہ وائم دھامنی انتقال کرگئیں

منگل 24 اپریل 2018 15:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستانی فلم ’’عشق خدا‘‘ میں کام کرنے والی مراکش کی اداکارہ اورگلوکارہ وائم امر دھامنی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ ان کی عمر صرف 34 برس تھی۔وائم کو سال 2012 میں ہدایتکار شہزاد رفیق نے پاکستانی فلم ’’عشق خدا‘‘ میں متعارف کرایا تھا۔ فلم کے دیگرمرکزی کرداروں میں میرا اور احسن خان شامل تھے۔

(جاری ہے)

وائم دھامنی کا انتقال دبئی میں ہوا، دل کا دورہ پڑنے پرانہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ رباط میں پیدا ہونے والی وائم نے اپنی پہچان بطور اداکارہ ، ماڈل اور سنگر بنائی۔ بالی ووڈ کے علاوہ بھارتی ٹی وی چینلز پر بھی دکھائی دیں۔عشق خدا کے علاوہ وائم نے پاکستانی فلم ’’ہوٹل‘‘ میں بھی مختصر کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :