انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت پر 38 میڈیکل رپورٹس جمع کر ادی گئیں

منگل 24 اپریل 2018 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت پر 38 میڈیکل رپورٹس جمع کر ادی گئیں ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کارروائی 28 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت کے روبرو کیس کے مرکزی ملزمان عبدالرحمن عرف بھولا اور زبیر چریا اور دیگر کو پیش کیا گیا ۔ عدالت میں مختلف اسپتالوں کی ایم ایل اوز نے اپنا بیان قلمبند کرایا جبکہ عدالت کے روبرو 29 میڈیکل رپورٹس بھی جمع کرا ئی گئیں ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 28 اپریل تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :