امن کا پیغام لے کر پورے پاکستان کا دورہ کرنے والے کوئٹہ کے شہری عبد اللہ النور کا نیشنل آرٹ گیلری کا دور ہ

منگل 24 اپریل 2018 17:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) امن کا پیغام لے کر پورے پاکستان کا دورہ کرنے والے کوئٹہ کے شہری عبد اللہ النور نے نیشنل آرٹ گیلری کا دور کیا اور ڈائریکٹر جنرل سیّد جمال شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں فنکاروں کی طرف سے پاکستانی عوام اور پوری دنیا کو پاکستان کی سیر کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے اس دورے کا مقصد پرامن پاکستان اور پرامن بلوچستان کا پیغام دینا ہے۔ اپنے اس دورہ میں کوئٹہ سے لے کر خنجراب اور چترال سے کراچی تک تمام بڑے شہروں کودیکھو ں گا۔ میری عوام سے درخواست ہے کہ وہ آ ئیں اور اپنے حسین ملک پاکستان کو دیکھیں اور یہاں کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوں، یہاں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔ ہمارے ملک کے بارے میں لوگوں کو غلط تاثر دیا گیا ہے جس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ عبداللہ النور اپنے اس مشن کو پورا کرنے کیلئے موٹر سائیکل پر نکلے ہیں۔