روس اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں باالخصوص بزنس اور ٹریڈ اور ریجنل کو آپریشن میں اپنے تعلقات کو بڑھائیں،ناہید میمن

منگل 24 اپریل 2018 18:02

روس اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں باالخصوص بزنس اور ٹریڈ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے منگل کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں سینٹ پیٹرز برگ،روس سے آئے ہو ئے بزنس وفد کے ارکان نے سندھ کے مقامی صنعتوں کے مالکان،بزنس مین اور تاجروں سے بز نس ٹو بز نس ملاقات کی،روسی وفد میں پی جے ایس سی پاور مشین کمپنی کے عہدیداران ،فارما سیوٹیکل کمپنی گیرو فارم Geropharm,آئل،گیس،کیمیکل اور میٹریا لوجیکل سیکٹر کی کمپنی ریپ ہولڈنگ Rep Holding, اسپیئر پارٹس،ڈائیگنوسٹک،ریپئر،ٹریننگ اور دیگر شعبوں کی کمپنی ریکورس Rakurs, پاور آف فیشن کی کمپنی ڈیرزا ہیوا موڈ Derzahava Mod , دھاگوں کی کمپنی کراسنایا نٹ Karasnaya Nit,پولیسٹر تھریڈ کی کمپنی اپاریل ٹیکسٹائل Apparel Textile , چیمبر آف ٹیکسائل اینڈ فیشن کمپنی،ہوٹلز اینڈ ریسٹو رینٹس ایسوسی ایشن فیڈریشن روس کے صدر مسٹر گاربر Garbar , فلائٹ اینڈ ٹرمینل آپریشنز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز کی کمپنی ایئر گیٹ آف دی ناردرن کیپٹل، ڈیزائننگ اینڈ کنسٹرکشن آف ہیٹ جنریٹنگ پلانٹس کی کمپنی ہائڈرولیکس Hydrolex اور دیگر روسی کمپنیوں کے عہدیداران جبکہ سندھ سے سندھ بورڈ اف انویسٹمنٹ،سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ،نیسپاک،مرکری گروپ آف کمپنیز،صدیق سنز انرجی لمیٹڈ، مارٹن ڈاؤ فارما سیوٹیکلز، ہلٹن فارما، گل احمد کمپنی، نیشنل فوڈز، اور دیگر مقامی کمپنیوں کے عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر پرسن ایس بی آئی ناہید میمن نے کہا کہ یہی وہ وقت ہے کے روس اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں باالخصوص بزنس اور ٹریڈ اور ریجنل کو آپریشن میں اپنے تعلقات کو بڑھائیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کی ایک تاریخ ہے پاکستان اسٹیل مل جس کی ایک اہم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے روس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ پیٹرز برگ کے وفد کے حالیہ دورے میں متعدد شعبوں میں مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط متوقع ہیں جن سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔