ڈیفنس میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات ناکام ،2اغوا کار ہلاک ،بچہ بازیاب

منگل 24 اپریل 2018 18:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) اڈیفنس میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات پولیس نے ناکام بناتے ہوئے دو اغوا کاروں کو ہلاک کرکے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا،ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ کار برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس خیابان طارق میں گھر کے باہر اسکول جانے والے کمسن بچے کو کار سوار اغوا کاروں نے اغوا کرلیا،،اور بچے کی رہائی کے لئے 15 کروڑ روپے تاوان طلب کیا،تاہم پولیس نے اغوا کاروں کی کار کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان مغوی بچے کو کار سے اتار کر فرار ہو گئے،کچھ ہی فاصلے پر ملزمان کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں اغوا کار مارے گئے،بازیاب ہونے والے بچے کے دادا کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے 15 کروڑ تاوان طلب کیا تھا 70 لاکھ میں ڈیل ہوئی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ واقعہ شارٹ ٹرم کڈ نیپنگ ہے جسے پولیس نے ناکام بنا دیا اغوا کاروں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ہلاک ہونے والے اغوا کاروں کے قبضے سے اسلحہ اور ایک کار برآمد کی گئی ہے،جبکہ ملزمان کا کرائم ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہاہے۔