پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد کا اعلان

منگل 24 اپریل 2018 18:19

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد کا اعلان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہر دلعزیز کپتان ڈیرن سیمی جلد ہی پاکستان آئیں گے ۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ڈیرن سیمی جلد پاکستان آرہے ہیں ،ْجہاں وہ سالانہ زلمی ایکسیلینس ایوارڈز تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جاوید آفریدی نے لکھا کہ فرنچائز کرکٹ میں بہت کم کپتان ہیں، جنہیں ڈیرن سیمی جتنا پیار اور محبت ملتی ہے۔ سالانہ زلمی ایکسیلینس ایوارڈز کی تقریب اسلام آباد میں رواں ماہ 30 تاریخ کو منعقد کی جائے گی۔اضح رہے کہ ڈیرن سیمی کو کراچی کی بریانی سے لے کر پاکستان کی ثقافت کا ہر رنگ متاثر کرتا ہے جس کا اظہار وہ اکثر ٹوئٹر پر کرتے رہتے ہیں۔