اوپی سی اہلکار کی ریٹائر منٹ پر الوادعی تقریب کا اہتمام

محمد الطاف جیسے قابل اہلکار ادارے کیلئے اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں‘ کمشنر او پی سی افضال بھٹی کا تقریب سے خطاب

منگل اپریل 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی) پنجاب کے اسسٹنٹ محمد الطاف کی ریٹائرمنٹ پر دفترمیںالوداعی تقریب کااہتمام کیا گیا۔ کمشنر افضال بھٹی ، چیئرمین عوامی سہولت کمیٹی ساجد چوہدری، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، ڈی آئی جی آغا یوسف، ڈائریکٹرز اسد نعیم ، عشرت اللہ نیازی اور دیگر تمام افسران وسٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر او پی سی افضال بھٹی نے اس موقع پرکہا کہ محمد الطاف جیسے محنتی اور قابل اہلکار کسی بھی ادارے کیلئے اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ محمد الطاف نے اوپی سی میں انتہائی محنت اور لگن سے کام کیا،یہی وجہ ہے کہ ادارے کا ہر رکن ان کی خدمات کامعترف ہے۔محمد الطاف نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سٹاف کی محبت اور تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔ اس موقع پر محمد الطاف کویارگاری شیلڈ، سر ٹیفکیٹ اوردیگر تحائف بھی پیش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :