شب برات کے موقع پر بلدیاتی سہولیات کو یقینی بنایا جائے، قائم مقام چیئرمین بلدیہ غربی

منگل 24 اپریل 2018 19:17

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) وائس چیرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی نے قائم مقام چیرمین بلدیہ غربی کا چارج سنبھالنے کے بعد اراکین کونسل اور چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران سے میٹنگ کی۔ اس موقع پر بلدیاتی افسران نے قائم مقام چیئرمین کو اورنگی، بلدیہ، سائٹ اور کیماڑی زون میں جاری صفائی ستھرائی اور تعمیر و مرمت کے حوالے سے جاری کاموں کے ساتھ ساتھ شب برات کے حوالے سے قبرستانوں اور مساجد کے اطراف کئے جانے والے خصوصی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

قائم مقام چیئرمین نے بلدیاتی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی، ساتھ ہی تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کی بروقت تکمیل اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نئے منصوبوں کا آغاز بھی ترجیحات کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شب برات کے موقع پر عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے اور بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹائی، روشنی کے انتظامات اور مساجدکے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کیلئے فول پروف انتظامات کو قبل از وقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :