ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے پیر کی رات مین بازار سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

منگل 24 اپریل 2018 19:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیوطاہر علی نی3دن پہلے دیئے جانے والے نوٹس کا ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد پیر کی رات ٹی ایم اوکوہاٹ اور انکروچمنٹ سکواڈ کے ہمراہ مین بازار میں تجاوزات کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن شروع کردیا اورہر قسم کے تجاوزات اورغیر قانونی تھڑے ہٹائے ۔

تاجر برادری نے اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا اورئندہ کسی قسم کاتجاوزات نہ کرنے کا عہد کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مین بازار کے دکانداروں کو3دن کے اندراندررضاکارانہ طورپر ہر قسم کے تجاوزات ہٹانے کے نوٹس دیئے تھے جس کے بعد کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔انہوں نے متنبہ کیا کہ تجاوزات ہٹانے کے بعد دوبارہ تجاوز کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔طاہر علی نے واضح کیا کہ حکومت تجاوزات ہٹانے میں انتہائی سنجیدہ ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر تجاوزات کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گااور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا ۔