اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل پبلک کمیشن کے تحت امتحانات کو روکنے کا حکم دیدیا

منگل 24 اپریل 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل پبلک کمیشن کے تحت امتحانات کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو امتحانات سے روک دیا دوران سماعت وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ عدالت میں پیش ہوئے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے اسلام آباد کے شہریوں کو فیڈرل پبلک سروسز کمیشن کے امتحانات میں نظرانداز کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی، فاضل جج نے جب سماعت شروع کی تو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ معروف افضل نے عدالت سے استدعا کی پر اس کو نہ روکا جائے اس سے ملک بھر کے طلبہ کا نقصان ہو گا جس پر فاضل جج کے ریمارکس دیئے کوئی نقصان نہیں ہوگا اوپن میرٹ پر بھی آسکتے ہیں،56سالوں سے اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کے ساتھ نقصان ہو رہا ہے وفاقی سیکرٹریز میں ارشد مرزا اور فواد بٹ کشمیر کے کوٹے پر آئے ہیں، اسلام آباد کا کوئی نہیں ہے جس پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے عدالت کو بتایایہ بات درست ہے اسلام آباد سے کوئی نہیں ہے، کابینہ 2013سے اس معاملے کو دیکھ رہی ہے پر اسی جلد مکمل ہو جائے گا جس پر فاضل جج ریمارکس دیتے پانچ سال مین آپ نے کچھ نہیں کیا پر اس کو معطل کرتے ہیں پھر دیکھیں گے بعدزاں عدالت نے فیڈرل پبلک سروسز کمیشن کے تحت امتحانات کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

۔

متعلقہ عنوان :