اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر سرائے صالح ممتاز خان کا جی پی ایس درشخیل اور جی پی ایس سیریاں کا دروہ

منگل 24 اپریل 2018 20:03

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) اسسٹنٹ سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر سرائے صالح ممتاز خان نے منگل کو جی پی ایس درشخیل اور جی پی ایس سیریاں کا دروہ کیا۔ ان کے ہمراہ سنٹر انچارج سردار عنایت الرحمان اور فخر الزمان بھی تھے۔ انہوںنے جی پی ایس درشخیل میں ایک طالبہ کو سکول میں داخل کر کے داخلہ مہم کا آغاز کیا اور پی ٹی سی ممبران کے ساتھ میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جی پی ایس درشخیل ایک مثالی ادارہ ہے لہذا ہیڈ ٹیچر اور سٹاف کے ساتھ پی ٹی سی ممبران مل کر داخلہ مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ ہر بچہ جس کی عمر چار پانچ سال ہے، وہ سکول آئے اور مفت تعلیم سے استفادہ کرے۔ بعد ازاں انہوں نے دوبارہ کھلنے والے جی پی ایس سیریا ں کا دورہ کیا اور معلم اعظم خان کوخراج تحسین پیش کیا جنہوں نے داخلہ مہم 2018ء میں اب تک 48 بچوں کا داخلہ کر کے نہ صرف سکول کو کھولا بلکہ عوام علاقہ کی ڈیمانڈ کو بھی پورا کر دیا کیونکہ اہلیان گڑھی سیریاں سکول بندش کی وجہ سے سخت پریشان تھے۔

متعلقہ عنوان :