Live Updates

ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ملوث پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کو شوکاز نوٹس موصول

منگل 24 اپریل 2018 20:03

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ملوث پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کو شوکاز نوٹس موصول ہو گیا۔ نوٹس پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نعیم الحق کی طر ف سے جاری کیا گیا ہے۔ شوکاز نوٹس کا بھرپور طریقہ سے جواب دوں گا، عدالت جانے کو بھی تیار ہوں، مجھ پر ووٹ فروخت کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میںملوث رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کو پارٹی کی طرف سے جاری کئے جانے والا شو کاز نوٹس موصول ہو گیا ہے۔ چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف و مرکزی رہنما نعیم الحق کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ایم پی اے فیصل زمان نے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ان پر ووٹ فروخت کرنے کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں جو غلط ہیں اور حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، وہ شو کاز نوٹس کا جواب دیں گے۔ اس سلسلہ میں ہم نے ملک کے شہرت یافتہ قانونی ماہر کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں اور آ ئندہ چند روز تک شو کاز نوٹس کا پارٹی کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کو جواب دے دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات