بی این پی کے نو منتخب ضلعی عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، قدرت الله مینگل

منگل 24 اپریل 2018 20:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) بی این پی سرکی کلاں کے سابق یونٹ سیکرٹری قدرت الله مینگل، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری شہزاد مینگل، کونسلر دوست محمد، حاجی شفاع،ظہور احمد اور دیگر نے اپنے بیان میں بی این پی کے کامیابی ضلعی کنونشن پر پارٹی قائدین اور عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نو منتخب ضلعی صدر احمد نواز بلوچ ، آغا خالد شاہ جنرل سیکرٹری ، ملک محی الدین لہڑی سینئر نائب صدر ، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ، لقمان کاکڑڈپٹی سیکرٹری ، عبدالغفور سرپرہ جوائنٹ سیکرٹری ،یونس بلوچ انفارمیشن سیکرٹری ،ملک فاروق شاہوانی فنانس سیکرٹری ،ریحانہ جالب بلوچ خواتین سیکرٹری ،زبیر جان بلوچ پروفیشنل سیکرٹری ،یوسف رند کسان و ماہی گیر سیکرٹری ڈاکٹر رمضان ہزارہ کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ پارٹی کو مزید فعال بنانے کے ساتھ ساتھ کارکنوں کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے گی۔

(جاری ہے)

قدرت الله مینگل کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہماری تمام تر صلاحیتیں اور خدمات پارٹی کیلئے وقف ہیں۔

متعلقہ عنوان :