تمام جائیداد کی ضبطگی، شریف خاندان کیلئے بہت بری خبر

منگل 24 اپریل 2018 20:25

تمام جائیداد کی ضبطگی، شریف خاندان کیلئے بہت بری خبر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) برطانیہ میں شریف خاندان کے اثاثوں کو بحق حکومت پاکستان ضبط کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں نیب، وزارت قانون، وزارت اطلاعات، ایف آئی اے اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیاہے، منگل کے روز ایڈووکیٹ طارق اسد کے زریعے دائر کی گئی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو پارک لین فلیٹس بحق حکومت پاکستان کرانے کے لیے کارروائی کرنے کی ہدایت کرے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پارک لین فلیٹس منی لانڈرنگ کے ذریعے خریدے گئے،برطانیہ میں غیر واضح اثاثوں کو ضبط کرنے اور اسے متعلقہ ملکوں کو واپس کرنے کے لیے پارلیمانی گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے۔