راولپنڈی، منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر1 ملزم کو9 ماہ قید اور5 ہزار روپے جرمانہ کی سزا ،انسانی سمگلنگ کے مقدمہ میں نامزد3 ملزمان بری

منگل 24 اپریل 2018 21:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر1 ملزم کو9 ماہ قید اور5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے مقدمہ میں نامزد3 ملزمان کوبری کر دیا جبکہ 1ملزم کی ضمانت منظور کرکے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا گزشتہ روزسپیشل جج سینٹرل اختر بہادر نے انسانی سمگلنگ کیس میں نامزدملزمان شاہد،سلیم اور اکرام کو راضی نامہ پر بری کر دیا تینوں ملزمان کیخلاف ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کیا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے تھانہ نیو ٹائون میں درج منشیات کے مقدمہ میں نامزدملزم محمد علی کوجرم ثابت ہونے پر 9ماہ قید اور5 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے تھانہ وارث خان کے منشیات کے مقدمہ میں ملزم ابرار کی ضمانت منظور کر کے مچلکہ جمع کروانے کاحکم جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :